بھارت کے کئی علاقوں میں چلچلاتی گرمی سے جلد ہی ملے گی راحت، ان علاقوں میں اگلے 5 روز تک ہوگی موسلادھار بارش: محکمہ موسمیات

   

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ایک یا دو دنوں میں دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں گرمی اور لو کا زور کم ہوگا، لیکن اس سے پہلے اتوار (مئی) کو گرم اور خشک مغربی ہواؤں کی وجہ سے دہلی میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے اور کئی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سیلسیس سے زیادہ رہ سکتا ہے۔ اتوار کو دہلی کے صفدرجنگ آبزرویٹری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ جمعہ کو وہاں کا درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔