پنجی: کے مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی اگلے 25 سالوں میں ملک کی موجودہ 3,500 ارب ڈالر معیشت کو35,000ارب ڈالر تک لے جائے گی۔ایک بزنس کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، گوئل نے کہا کہ 21ویں صدی کا تعلق ہندوستان سے ہے اور یہ تین سالوں میں تیسری سب سے بڑی عالمی معیشت بننے کے راستے پر ہے۔چیف منسٹرپرمود ساونت، سابق مرکزی وزیر سریش پربھو اور بہت سی دیگر شخصیات وائبرنٹ گوا فاؤنڈیشن کال کی پہل پر منعقدہ سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں موجود تھیں۔گوئل نے کہاکہ کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بجا طور پر کہا ہے کہ اکیسویں صدی ہندوستان کی صدی ہے،آج ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ سب سے بہترین اور جامع ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ایک مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جب (2047 میں) ہم آزادی کی 100 ویں سالگرہ منائیں گے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی اگلے 25 سالوں میں ہماری معیشت کو 3500 ارب امریکی ڈالر سے 35000 ارب امریکی ڈالر تک لے جائے گی۔