بھاری بارش کے پیش نظر احتجاج کررہے کسانوں نے اپنے واٹر پروف خیمے لگائے۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔حالانکہ پچھلے کچھ دنو ں سے قومی راجدھانی میں بارش کے سبب عام زندگی متاثر ہوگئی ہے‘ مگر سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کے حوصلوں میں کمی لانے میں وہ ناکام ہوگئی ہے۔

انہوں نے خود کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لئے سنگھو سرحد پرواٹر پروف خیمے میں تیار کئے ہیں۔پچھلے کچھ دنوں سے درالحکومت شہر میں بھاری بارش ہورہی ہے‘ جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف حصوں میں پانی جمع ہوگیا اور دور تک ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اس کا خراب اثر سنگھو سرحد پر بھی نظر آرہا ہے جہاں پر ایک ماہ سے زائد عرصہ سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ کسانوں کا اس وقت خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے کئے خیمے یا تو منہدم ہوگئے یا پھر ان سے پانی رسنے لگا ہے۔

انہوں نے کسی بھی مشکل صورتحال کو دور کرنے کے لئے اپنے خیموں پر پلاسٹک لگاکر اور بلانکٹس ڈال کر واٹر پروف بنانے کاکام کیاہے

https://www.youtube.com/watch?v=W7uuJFdULIs&feature=emb_title

کسانوں کے ساتھ مرکزی حکومت کی 4جنوری کو ہوئے بات چیت کی ناکامی کے بعد یہ کسان اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت کو وہ مذکورہ زراعی قوانین سے دستبرداری کی مانگ پر اڑے ہوئے ہیں جبکہ حکومت ان میں صرف ترمیم کی بات کررہی ہے