بھاری برقی بلز کے خلاف بی جے پی کا سٹ ان احتجاج

   

حیدرآباد 14 جون ( این ایس ایس ) بی جے پی کے ریاستی صدر بی سنجے نے آج کہا کہ پارٹی لیڈرس پیر کو محکمہ برقی کے تمام دفاتر کے روبرو غیر معینہ مدت کا سٹ ان احتجاج کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین ہی اس احتجاج میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے پارٹی ورکرس سے کہا کہ وہ اس دھرنا پروگرام میں حصہ نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی پروگرام پر امن انداز میں اور سماجی فاصلے کے اصولوں کے مطابق کیا جائیگا ۔ ایک بیان میں بنڈی سنجے نے کہا کہ وہ ودیو ت سودھا پر منعقد ہونے والے احتجاج میں پارٹی کے کور کمیٹی ارکان کے ساتھ حصہ لیں گے ۔