بھاونا چارعالمی ریکارڈ توڑ دئے

   


نئی دہلی۔ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں ایک سرونگ گروپ کیپٹن کی اہلیہ بھونا ٹوکیکر نے اس وقت برطانیہ کے مانچسٹر میں جاری ورلڈ پاور لفٹنگ چمپئن شپ میں اپنے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ مکمل پاور لفٹنگ اور بینچ پریس ایونٹس میں انڈر75 کلوگرام وزن کے زمرے میں ماسٹر 3 ایتھلیٹ (عمر 50-54) کے طور پر حصہ لیتے ہوئے، بھاونا نے چار عالمی ریکارڈ بنائے۔انہوں نے 102.5 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ کیا، ایک عالمی ریکارڈ (پچھلا ریکارڈ 90 کلو گرام)، 80 کلو گرام کا بینچ پریس کیا (پچھلا ریکارڈ 40 کلو گرام)، پھر 132.5 کلو گرام (پچھلا ریکارڈ 105 کلو گرام ) کا ڈیڈ لفٹ کیا۔ ان کا کل 315 کلو گرام وزن اٹھانا بھی عالمی ریکارڈ ہے ۔