بھوپال ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش کمل ناتھ نے منگل کو کہا کہ ان کے بھتیجہ اتل پوری کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ۔ حالانکہ بی جے پی نے اس گرفتاری کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحقیقات کے مطابق قرار دیا ۔ کمل ناتھ نے سابقہ مرکمی وزیر پی چدمبرم کو بھی سنٹرل ایجنسی کی جانب سے مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ توقع ہے کہ عدالت اس سلسلہ م یں کوئی درست فیصلہ ا ٹھائے گی۔ پوری جو ایک تاجر ہیں ، کو پیر کی رات میں ای ڈی نے PMLA کے تحت گرفتار کرلیا ۔ ای ڈی نے ان کو 354 کروڑ روپئے بینک قرض حاصل کرنے اور اس میں منی لانڈرنگ کے ذریعہ تغلب کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ۔ کمل ناتھ نے کہا کہ پوری کی تجارت نے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اس کے پس پردہ صرف بدنیتی کا عمل کارفرما ہے ۔