بھونگیر کے اربن کالونی میں سرکاری ہائی اسکول کے قیام کا مطالبہ

   

بھونگیر /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بھونگیر میں مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر عبدالحفیظ وسیم نے ضلع کلکٹر پمیلاستپتی سے ملاقات کرتے ہوئے بھونگیر شہر کے اربن کالونی علاقے میں سرکاری ہائی اسکول کے قیام کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھونگیر شہر اور ریاست تلنگانہ میں سب بڑی کالونی اربن کالونی علاقہ ہے۔جہاں پر ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہہ سے یہاں کے طلبہ کو کافی مشکلات پیش آرہی ہے۔اس علاقے میں تین پرائمری اسکولس موجود ہے لیکن ہائی اسکول نہ ہونے کی وجہہ سے کئی طلبہ پرائمری اسکول کے بعد اپنی تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہورہے ہے۔انہوں نے کہا کہ اربن کالونی کے بابالداخلہ پر ریلوے گیٹ ہونے کی وجہہ سے سرپرست اور والدین اپنے بچوں کو ہائی اسکول بھیجنے سے ڈر محسوس کررہے ہے۔جس کی وجہہ سے کئی طلبہ تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہورہے ہے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سرکاری ہائی اسکول کے قیام کے ذریعہ بچوں کو معیاری تعلیم کا اہتمام کیا جائے تاکہ یہاں کے بچوں کو حصول تعلیم میں آسانی ہو۔کلکٹر نے یہ تیقن دیا کہ اس علاقے میں ہائی اسکول کا قیام عمل لایا جائیگا۔کیونکہ اس علاقے میں ہائی اسکول ہونا ضروری ہے تاکہ اس علاقے کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہو۔اس موقع پر مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سکریٹری محمد معین الدین،محمد شجاع الدین اور دیگرموجود تھ