بھوپال میں کانگریس کے احتجاج پر پولیس کے پانی کی بوچھار او رلاٹھی چارج سے حملہ

,

   

بھوپال۔مدھیہ پردیش پولیس نے ہفتہ کے روز نئے زراعی قوانین کے خلاف بھوپال میں جوہر چوک سے را ج بھون مارچ نکالنے والے کانگریس کارکنو ں کو منتشر کرنے لئے پانی کی بوچھا ر اورلاٹھی چارج کا استعمال کیاہے۔

پانی کے بوچھار کے ساتھ پولیس نے آنسو گیس کا بھی احتجاجیوں پر استعمال کیا۔ کئی کارکنوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی ہے۔

مدھیہ پردیش کانگریس صدر اور سابق چیف منسٹر کمال ناتھ نے لاٹھی چارج کی سختی کے ساتھ مذمت کی او رکہاکہ کسانوں کی حمایت میں جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ہندی میں کمل ناتھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”بے رحمی کے ساتھ کی گئی لاٹھی چارج‘ آنسو گیس اور پانی کی بوچھار‘ کانگریس کارکنوں اور کسانوں کی گرفتاری کی کے استعمال کی میں مذمت کرتاہوں‘ جو مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پرامن انداز میں آج احتجاج کررہے تھے“۔

ایک او رٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ”اس لاٹھی چارج میں کئی کسان‘ کانگریس کے لوگ عورتیں اور میڈیا ساتھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ کسانوں کی حمایت میں ہماری جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس طرح کے دباؤ سے ہم پریشان ہونے والے نہیں ہیں“۔ مرکزی حکومت کے جانب سے لائے جانے والے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف کانگریس کارکنان احتجاج کررہے تھے۔

جنوری 12کے روز مذکور ہ نئے زراعی قوانین کے نفاذ پر روک لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اندرون دوماہ اپنی رپورٹ پیش کرنے کے حکم دیاہے۔