بھوپال : دنیا کا بڑا عالمی تبلیغی اجتماع 29 نومبر سے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہو گا، جس میں ملک اور بیرون ممالک سے 30 ہزار سے زائد جماعتیں شریک ہوں اے۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق یہ دنیا میں مسلمانوں کا بڑا تبلیغی اجتماع ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق 4 روزہ اجتماع میں 10 سے 12 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی گرین اینڈ کلین کے موضوع پر اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ہندوستان میں 1947 میں بھوپال کے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز ہوا تھا۔ سب سے پہلے اس کا اہتمام مسجد شکول خان میں کیا گیا۔ تب کے اجتماع میں 12 تا 14 لوگ شریک ہوئے تھے۔