بھوپیندر یادو جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے بی جے پی انچارچ

   

نئی دہلی ۔ بی جے پی نے آج پارٹی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو کو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے انچارچ مقرر کیا ہے ۔ اس تقرر سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ بی جے پی جی ایچ ایم سی انتخابات کو کتنی اہمیت دے رہی ہے ۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ قومی صدر جے پی نڈا نے بھوپیندر یادو کا تقرر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ کرناٹک کے وزیر کے سدھاکر ‘ مہاراشٹرا اسمبلی میں بی جے پی کے چیف وہپ آشیش شیلر اور گجرات بی جے پی لیڈر پردیپ سنگھ واگھیلہ و کرناٹک کے رکن اسمبلی ستیش ریڈی کو شریک انچارچ بھی مقرر کیا ہے ۔