بھوپیندر یادو ماحولیات پر منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے پُر عزم

   

نئی دہلی: ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے 04 ستمبر 2023 کو آلودگی سے پاک کرۂ ارض کی جانب منصفانہ تبدیلی سے متعلق ، دوسرے برلن فورم کے تحت منعقد کردہ ‘انسانی صحت اور ماحولیات’ سے متعلق اعلیٰ سطحی مذاکرات میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔ اس مسئلے پر مشترکہ فہم پیدا کرنے اور کیمیکلز اور فضلہ کے صحیح انتظام کے حوالے سے ، اہم بین الاقوامی مسائل اور ترجیحات پر اعلیٰ سطحی سیاسی رہنمائی اور اسے رفتار فراہم کرنے کے لیے اس تقریب کا انعقادکیا گیا تھا۔ اس کا مقصد کیمیکل ایڈمنسٹریشن سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس (آئی سی سی ایم 5) کی آئندہ 5ویں میٹنگ کے دوران معاونت حاصل کرنا اور ‘ایس اے آئی سی ایم ، 2020 کے بعد’کی اعلیٰ سطح کے مقصد کے حصول کو یقینی بنانا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کیمیکل کی تیاری کے شعبے ، خاص طور پر ہندوستان میں اور بہت سے ممالک کو درپیش صلاحیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجہ سے ان کے منفی اثرات کے ممکنہ نتائج کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔