حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں ریاستی وزراء کی جانب سے عوامی سماعت کے شیڈول کے مطابق کل 21 نومبر کو ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا عوامی مسائل کی سماعت کریں گے۔ اضلاع کے دورہ کے سبب بھٹی وکرامارکا نے چہارشنبہ کے بجائے جمعرات کو عوامی مسائل کی سماعت کا فیصلہ کیا۔ وہ صبح 11 تا ایک بجے دن عوام سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری نمائندگیاں وصول کریں گے۔ وہ پارٹی کارکنوں کے مسائل کی بھی سماعت کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ اور دیگر قائدین اس موقع پر موجود رہیں گے۔ سہ پہر 3 بجے پردیش کانگریس کمیٹی کا توسیعی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور دیگر قائدین شریک ہوں گے۔ ریاست میں ذات پات پر مبنی مردم شماری اور دیگر سیاسی امور کا اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔1