بھکنور تحصیل آفس کے روبرو باپ بیٹے کی خودکشی

   

کاماریڈی ۔کاماریڈی حلقہ کے پدا ملا ریڈی منڈل کے موضع کنچرلا سے تعلق رکھنے والے ملا ریڈی اور ان کے فرزند نے آج بھکنور تحصیل آفس کے روبرو کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کنچرلا کے ملاریڈی کی 2 ایکر اراضی پر ان کے دو بھائی لکشما ریڈی ، رام ریڈی غیر مجاز طور پر قبضہ کیا جس پر رام ریڈی تحصیلدار بھکنور سے شکایت کرنے کے باوجود بھی ابھی تک مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اور تحصیلدار کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کئے جانے پر بھائیوں کے زیادتیوں سے تنگ آکر تحصیل آفس کے روبرو کیڑے مار دوا پی لی انہیں فوری کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس بھکنور اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

میدک میں قماربازی کے خلاف کارروائی
میدک ۔ میدک ضلع ٹاسک فورس پولیس نے میدک کے چیگنٹہ پر مسٹر ایم ومشی کے مکان پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے 8 افراد کو تاش کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑ کر حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 8 سیل فون 13850 روپئے نقد ضبط کرلئے گئے ۔ اس دھاوے میں ٹاسک فورس مسٹر مرلی کمار کے علاوہ دیگر اہلکار موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محترمہ جی چندنا دپتی نے کہا کہ اگر ضلع کے کسی بھی مقام پر تاش کھیلنے کے کیس کو معلوم ہوتو بلاخوف پولیس کو مطلع کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام پوشیدہ رکھا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ نمبر 7330671900 پر اطلاع دی جاسکتی ہے یا ڈائل 100 کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔