بھیل پوری

   

اجزا : آلو اْبلے ہوئے دو عدد،اْبلی ہوئی چنے کی دال ایک کپ، سیو ایک کپ، مونگ پھلیاں بھنی ہوئی ایک کپ، چنے کی دال بھنی ہوئی ایک کپ، پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد،ٹماٹر کٹے ہوئے ایک عدد، کھجور کی چٹنی تین چمچ، ہری چٹنی تین چمچ، مرمرے ایک کپ، املی کی چٹنی تین چمچ، لیموں ایک عدد، پا پڑی حسب ضرورت، نمک حسب ضرورت، چاٹ مسالہ ایک چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چمچ، ہری مرچیں کٹی ہوئی سجاوٹ کیلئے، تازہ ہرادھنیا سجاوٹ کیلئے۔
ترکیب :ایک بڑے پیاے میں اْبلے ہوئے آلو ، بھنی ہوئی چنے کی دال ، مرمرے ، سیو ،مونگ پھلیاں ،بھنی ہوئی مونگ کی دال ،ٹماٹر،کھجور کی چٹنی ،ہری چٹنی ،املی کی چٹنی اور لیموں ڈالیں۔ اب ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ سبھی اجزا یکجان ہو جائیں ۔ اب ہے اگلا مرحلہ اس میں آپ یہ کریں کہ پاپڑی کو ہاتھوں سے چورا کرکے اس پر ڈالیں پھر اس پر نمک ڈالیں،چاٹ مسالہ ،کٹی ہوئی لال مرچ ،ہری مرچیں ،اور ہرادھنیا چھڑک کر اچھی طرح مکس کرلیں۔مزے دار کٹھی میٹھی بھیل پوری تیار ہے۔