بھینسہ میں ارکان بلدیہ کے ہاتھوں کنٹی ویلگو پروگرام کا افتتاح

   

ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی اور ایڈیشنل کلکٹر کا بھینسہ کا دورہ اور عوام سے تبادلہ خیال

بھینسہ 20جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوسرے مرحلہ کے تحت ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ آنکھوں کی روشنی پروگرام کے مراکز کا بھینسہ شہر کے مختلف بلدی وارڈوں میں متعلقہ اراکین بلدیہ نے افتتاح انجام دیا شہر کے وارڈ نمبر ایک کنٹہ ایریا پرائمری ہیلتھ سنٹر پر فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ ، وارڈ نمبر دو گورنمنٹ جونیر کالج میں محمد عامر احمد رکن بلدیہ ، وارڈ نمبر گیارہ بھٹی گلی مونور کاپو سنگم میں کپل شنڈے رکن بلدیہ نے افتتاح انجام دیا جہاں اربن ایچ ای او کلیم الدین اور بھینسہ شہر کے وارڈ نمبر ایک کنٹہ ایریا پرائمری ہیلتھ سنٹر کے مرکز پر ڈاکٹر متین اللہ کے علاوہ آشاورکرس ، اے این ایم اور بلدیہ عملہ جن میں شیخ انیس ، شیخ محمد ، دیویندر و دیگر خدمات انجام دیتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نے ایڈیشنل کلکٹر ہیمنت بورکڈے کے ہمراہ بھینسہ کا دورہ کیا اور شہر کے گورنمنٹ جونیر کالج کے علاوہ گنیش نگر مونور کاپو سنگم آنکھوں کی روشنی مراکز کا معائنہ کیا اور تمام انتظامات و حالات کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی سہولیات سے متعلق تفصیلات دریافت کی اور عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے خواہش کی ہیکہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے حکومت کی سہولیات سے مستفد ہوں اس موقع پر تحصیلدار چندرشیکھر ریڈی ، ٹاؤن سرکل انسپکٹر پولیس راوین کمار ، سب انسپکٹر آف پولیس شیوا ، بلدیہ عملہ کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے علاوہ ازیں بھینسہ منڈل کے موضع دیگاؤں میں سابق زیڈ پی ٹی سی سوریم ریڈی ، ایم پی پی کلپنا گنیش ، موضع کے سرپنچ سرینواس ، کوآپشن ممبر گجانند ، سولنکی بھیم راؤ نے افتتاح انجام دیا جہاں ڈاکٹر سریکانتھ جادھو ، رورل ایچ ای او عبدالسلیم ، رورل پولیس سی آئی چندر شیکھر ، ایس آئی سریکانت کے علاوہ آشاورکرس ، اے این ایم اور دیگر موجود تھے۔