بھینسہ میں مسلسل بارش، ندی نالے اور تالاب لبریز

   

بھینسہ۔ 21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گذشتہ چند روز سے بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف کے علاوہ مہاراشٹرا کے اوپری علاقوں میں مسلسل شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب نشیبی علاقہ ، ندی ، نالے ، تالاب اور آبی پراجکٹس زیر آب آگئے جبکہ شہر کا گڈنا واگو پراجکٹ بھی خطرے کے نشان تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے پراجکٹ انتظامیہ متحرک ہوکر پراجکٹ کے نشیبی علاقہ میں موجود مکینوں ، مویشی پالن افراد اور مختلف محکمہ جات کے سرکاری عہدیداروں کو مطلع کیا۔ پراجکٹ کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے ہزاروں کیوزک فاضل پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے جبکہ بھینسہ کے قریبی موضع گنڈے گاؤں میں رنگاراؤ پلسیکر پراجکٹ کا بیاک واٹر داخل ہونے کی وجہ سے موضع گنڈے گاؤں پانی میں محصور ہوگیا جس پر بھینسہ تحصیلدار چندرشکھر ریڈی اپنے عملہ کے ہمراہ متحرک ہوکر راحتکاری کے اقدامات کرتے ہوئے مذکورہ موضع کے تقریباً پچاس افراد کو بھینسہ گورنمنٹ ڈگری کالج علاقہ میں موجود ڈبل بیڈ روم مکانات میں منتقل کردیا علاوہ ازیں بھینسہ آر ٹی سی بس سرویس بھی شدید بارش اور پُلوں کے اوپر سے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے کچھ مقامات کے لیے بند کردی گئی جن میں گنڈے گاؤں کی پْل اور شاہراہ زیر آب آجانے سے موضع مہاگاؤں ، پارڈی بی ، حمایت نگر ، شیونی ، اندبوری کے علاوہ موضع لمباکے ، موضع موگلی ، تانور سے مہاراشٹرا کے عمری اور دھرماباد کے لیے آر ٹی سی بس سرویس بند کردی گئی بھینسہ میں جاری بارش 59.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔