بھیونڈی کی عمارت منہدم:مرنے والوں کی تعداد19تک پہنچی‘ مرنے والوں میں 8معصوم شامل

,

   

برقی کی سربراہی والے شہر میں مذکورہ عمارت تھی‘ جو تھانے10کیلومیٹر کے قریب ہے‘ اس میں 40فلیٹس اور150لوگ مقیم تھے۔

تھانے۔مہارشٹرا میں بھیونڈے عمارت گرنے کے معاملے میں اموات کی تعداد بڑھتی جارہی ہے‘ اور منگل کے روز یہ تعداد17تک پہنچ گئی ہے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ رات میں تلاشی کے دوران چار نعشیں ملی ہیں۔ مرنے والوں میں 8بچے بھی شامل ہیں۔

ایک لڑکی کی نعش جس کا نام افشاں انصاری عمر15سال کی نعش رات تلاشی کے دوران ملبے سے دستیاب ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے سے بچاکر نکالنے والوں کی تعداد 23تک پہنچ گئی ہے جس میں دو عورتیں بھی شامل تھیں جنھیں رات کے دوران نکالا گیاہے۔

مذکورہ 43سال پرانی جیلانی بلڈنگ پیر کے روز گر گئی تھی۔ ایک افیسر نے کہاکہ عمارت گرنے کے معاملے میں مجالس مقامی کے عہدیداروں کوبرطر ف کردیاگیاہے اور اس جرم عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیاہے

YouTube video

ایک عہدیدار نے کہاکہ برقی کی سربراہی والے شہر میں مذکورہ عمارت تھی‘ جو تھانے10کیلومیٹر کے قریب ہے‘ اس میں 40فلیٹس اور150لوگ مقیم تھے۔

دھامنکر ناکا کے قریب نارپولی کے پٹیل کمپاونڈ کی مذکورہ عمارت اس وقت گرگئی جب لوگ محوخواب تھے۔

انہوں نے کہاکہ این ڈی آر ایف اور ٹی ڈی آر ایف کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اب بھی تلاشی مہم جاری رکھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی این ایم سی کی خستہ حال عمارتوں کی فہر ست میں یہ عمارت بھی شامل نہیں تھی

YouTube video

بھیونڈے کے ڈی یس پی راجکمار شنڈے نے کہاکہ مجالس مقامی کے عہدیداروں کی شکایت پر ائی پی سی کی دفعہ 337‘338‘304(2)کے تحت عمارت کے مالک سعید احمد جیلانی کے خلاف مقدمہ درج کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ جیلانی کی اب تک گرفتاری عمل میں نہیں ائی ہے۔مذکورہ بی این ایم سی کے دوسینئر عہدیداروں کواس ضمن میں عمارت کے گرنے کے ساتھ ہی معطل کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹنٹ ٹاؤن پلاینر کے بشمول ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے