بیجنگ: اس وقت دنیا بھر میں ایک ویڈیو مقبول ہو رہا ہے جس میں بھیڑیں کسی ضرورت کے بغیر مسلسل ایک دائرے میں چکر کاٹ رہی ہیں۔ ابتدائی خبروں کے مطابق بھیڑیں کل 12 روز تک اسی کیفیت کی شکار رہیں۔دو ہفتے قبل چین شمالی چین کے علاقے کے ایک دیہی فارم میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ بھیڑوں کے غلے کے مالک، میاآؤ نے کہا کہ پہلے کچھ بھیڑوں نے دائروں میں گھومنا شروع کیا تو اس کے بعد پورے غلے نے ہی دائرے میں چکر کاٹنا شروع کر دیا۔پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بھیڑیں اچانک رک گئیں لیکن دائرے کی ترتیب برقرار رہی لیکن سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ کم وبیش 12 روز تک بھیڑیں ایک گول دائرے میں گھومتی رہیں اور کچھ نے تو رکنے سے انکار کردیا۔