بہادر پورہ میں نوجوان خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) بہادر پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں نوجوان خاتون نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ بہادر پورہ کے علاقہ نجم نگر کشن باغ میں کل رات دیر گئے پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ نشاط کی کچھ عرصہ قبل شادی ہوئی تھی اور شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔ ازدواجی زندگی متاثر ہونے کے نتیجہ میں وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے مکان میں خودسوزی کرلی۔ اِس واقعہ کے بعد مقامی عوام جمع ہوگئے اور پولیس بہادر پورہ نے اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔