بہادر پورہ میں کیاب کی ٹکر سے 2 سالہ لڑکی ہلاک

,

   

حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ کشن باغ میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں دو سالہ کمسن بچی کیاب ٹیکسی کی ٹکر سے ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ افشاں صدیقہ جو تالاب کٹہ کی ساکن ہے اپنی والدہ اور نانی کے ہمراہ کشن باغ ، بہادر پورہ میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں کے پاس آئی تھی اور مکان کے روبرو آج شام کھیل رہی تھی ۔ اسی دوران تیز رفتار کیاب ڈرائیور نے کمسن بچی کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ اس حادثہ کے بعد علاقہ میں ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ مقامی افراد نے ٹیکسی ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کیاب ڈرائیور فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی چلارہا تھا اور لاپرواہی سے بچی کو ٹکر دیدی ۔ پولیس بہادر پورہ نے کیاب ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گاڑی ضبط کرلی ۔