بہار۔ صحافی اور آر ٹی ائی جہد کارکی نعش دستیاب

,

   

مدھوبھانی۔ایک22سالہ صحافی اور آر ٹی ائی جہدکار جو منگل کے روز سے لاپتہ تھا اس کی نعش بہار کے مدھوبانی ضلع سے جمعہ کے روز دستیاب ہوئی ہے۔

صحافی بودھی ناتھ جہا عرف اویناش جہا کی نعش ایک سنسان مقام سے پولیس کو دستیاب ہوئی ہے۔ اس کی نعش پر جلنے کے نعش بھی ملے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے بموجب سوشیل میڈیاپر میڈیکل کلینکس کے نام انہوں نے اپل لوٹ کئے تھے جو ان کے مطابق فرضی ہیں اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا۔

اس کی کاوشوں کی وجہہ سے کئی دواخانے بند ہوگئے اوردیگر پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل انہیں بہت سارے دھمکی آمیز اور رشوت کے فون کالس ائے تھے‘ نہ تو اس نے ان دھمکیوں پر توجہہ دیااور نہ ہی رشوت قبول کی تھی۔

انہیں آخری مرتبہ منگل کے روز ان کے گھر کے قریب 10بجے رات کو دیکھا گیاتھا۔

بانی پاٹی میں لوہیا چوک کے قریب ان کے گھر کے پاس نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں انہیں دیکھا گیاتھا۔

جب پولیس نے ان کے موبائیل کا پتہ چلایاتو وہ چہارشنبہ کے روز 9بجے صبح کے قریب بندہوگیاتھا اوراس وقت باتون گاؤں کے پاس تھا۔

حالانکہ پولیس اس گاؤں تک پہنچی مگر انہیں تلاش کرنے میں وہ ناکام رہی ہے۔

جمعہ کے روز صحافی کے چچازاد بھائی کو جانکاری ملی ہے کہ ایک ہائی وے پر اویناش جہاکی نعش ملی ہے جو مذکورہ گاؤں سے گذرتا ہے۔

نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کرنے کے بعد ورثہ کے حوالے کردیاگیاہے۔ یہ واقعہ عوامی برہمی کا سبب بن رہا ہے