بہار۔ پوجاپرساد سے سیب کھانے پر چھ سال کے بچے کی بے تحاشہ پیٹائی میں موت

,

   

ایک اسکول کے مالکین نے بچے کو ایک روم میں رکھ کر بے رحمی کے ساتھ اس کی پیٹائی کی
پٹنہ۔ایک چھ سالہ طلبہ علم کو مبینہ طور پر اس قدر پیٹا گیا کہ اس کی موت ہوگئی جبکہ اس معصوم کا قصور اتنا ہی تھا کہ اس نے پوجا کے دوران دیوی درگا کو پیش کیاگیا ایک سیب کھالیاتھا‘ عہدیدار کے مطابق بہار کے ضلع گایا میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔ یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جبکہ پولیس میں جمعہ کے روز درج کیاگیا۔

مذکورہ گایا پولیس نے دو لوگوں کو اس معاملے میں گرفتار کیاہے‘ جو گایا کے وزیر گنج بلاک کے تحت باکی بیگھا گاؤں میں لٹل لیڈرس پبلک اسکول نام کا ایک رہائشی اسکول چلاتے ہیں۔

متوفی بچے وویک کے دادارام بالک پرساد نے پولیس کو دئے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”اسکول کے اندر انتظامیہ نے درگا پوجا کا اہتمام کیاتھا۔وہاں پر کچھ پھل(پرساد) ٹیبل پر رکھے ہوئے تھے اور وویک نے ان میں سے ایک سیب اٹھایا او رکھالیا۔

اس واقعہ کے بعد اسکول کے مالکین نے وویک کوایک روم میں بند کردیا اوربے رحمی کے ساتھ اس کی پیٹائی کی۔ فزیکل مارپیٹ کے بعد انہوں نے اسے احاطے کے باہر پھینک دیا“۔ انہوں نے کہاکہ ”میرے پوترے کو اسکول کے باہر گیٹ کے پاس نیم بے ہوشی کے عالم میں ڈال دیاگیا۔

میرے گاؤں سے ایک اٹوڈرائیور ویسی ہی حالت میں وویک کودیکھا‘ اس کو وزیرگنج ؎بلاک کے اوکھرا گاؤں لے کر آیا اور ہمارے حوالے کیاہے۔کیونکہ اس کی حالت خراب تھی‘ اس کو ڈاکٹرس نے ماگادح میڈیکل کالج روانہ کردیا۔مذکورہ میڈیکل ؎

کالج کے راستے پر وویک زخمو ں سے جانبرنہ ہوسکا“۔پرساد نے کہاکہ ”وویک نے ہمیں سارے معاملہ بتایا کہ وکاس سنگھ او راس کی بیوی نے بے رحمی کے ساتھ سینے پر مارا تھا“۔رام اقبال یادو ایس ایچ او وزیر گنج نے کہاکہ ”ہم نے ایف ائی آر درج کیا اور ملزمین کوگرفتار کرلیاہے۔

متوفی کے فیملی ممبرس کا دعوی ہے کہ یہ اسٹوڈنٹ وویک لٹل لیڈرس پبلک اسکول میں زیر تعلیم تھا اور ہاسٹل میں رہتا تھا۔اسکو بے رحمی کے ساتھ ملزم وکاس سنگھ اور اس کی بیوی جو اسکول چلاتے ہیں نے رحمی کے ساتھ پیٹا۔

متاثرہ کی موت پراسرار حالت میں ہوئی ہے۔ واقعہ کی ہم جانچ کررہے ہیں“۔یادو نے کہاکہ ”پوسٹ مارٹم او ردیگر تحقیقاتی جانچ کے بعد بھی اصل موت کی وجہہ کا پتہ چل سکے گا“۔