بہار اسمبلی انتخاب: مودی کا ’’ہم شکل ‘‘بھی انتخابی میدان میں

,

   

پٹنہ:بہار کے گوپال گنج ضلع کے ہتھوا اسمبلی حلقہ میں اگر وزیراعظم نریندر مودی کی شکل کا کوئی امیدوار انتخابی تشہیر کرتے نظر آئے تو آپ حیران مت ہونا۔ دراصل وزیراعظم مودی کی شکل کے ہی امیدوار ابھینندن پاٹھک عرف نندن انتخابی میدان میں ہیں اور انھوں نے ونچت سماج پارٹی سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔ وہ ہتھوا اسمبلی حلقہ میں زور و شور سے انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔ لوگ انھیں دیکھ کر پہلی نظر میں دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ ابھینندن پاٹھک کا کہنا ہے کہ وہ کامیاب ہوں گے اور پھر پٹنہ جائیں گے تاکہ وزیر اعلیٰ بننے کی کوشش کر سکیں۔