بہار: ریاستی وزیر بیما بھارتی کے فرزند کو نامعلوم افراد نے خوب پیٹا، کار اوور ٹیک کرنے کاالزام

,

   

مادھپور(بہار):بہار ریاستی وزیر بیما بھارتی کے فرزند راج کمار کو کچھ نامعلوم افراد نے خوب مارا پیٹا۔ یہ واقعہ مادھپور ضلع پیش آیا۔ مارپیٹ کی وجہ کار اوور ٹیک ڈرائیونگ بتائی جارہی ہے۔ بھارتی نے اس معاملہ پر فوری سخت کارروائی کرنے اور خاطیوں کی جلد سے جلد گرفتار عمل میں لانے کامطالبہ کیا ہے۔ ریاستی وزیر بھارتی اس واقعہ پر بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان لوگوں نے میرے بیٹے کو بہت مارا پیٹا۔ میں یہاں نتیش کمار کی سرکار میں یادو حکمراں کی غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کروں گی۔“ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے گھر آنے کے بعد ا س نے بتایا کہ اس کو سشیل یادو اور اس کے بھتیجہ کے آدمیوں نے مارا پیٹا۔کیا بہار کی سڑکوں پر گاڑی چلانا منع ہے؟

خاطیوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی ہونی چاہئے۔“ واضح رہے کہ سشیل یادو سابق میں گاؤں کا سربراہ رہ چکا ہے۔ چھت پوجا کے خصوص میں بھارتی اپنے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے والدین کے مکان گئی ہوئی تھی۔ چھت پوجا کے بعد بھارتی اپنے گھرلوٹ گئی جبکہ ان کا بیٹا اور خاندان کے دیگر افراد گھر آرہے تھے۔ اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا۔