بہار ضمنی انتخابات۔موکامااسمبلی حلقہ میں آر جے ڈی او ربی جے پی کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ

,

   

مذکورہ بی جے پی پہلی مرتبہ موکاما اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کررہی ہے کیونکہ مذکورہ بھگوا پارٹی سابق کے مواقعو ں پر یہ سیٹ اتحادی پارٹیوں کے لئے چھوڑ دیاکرتی تھی۔


پٹنہ۔ بہار میں موکاما اسمبلی حلقہ پر 3نومبر کے روز سخت مقابلے کے لئے میدان سج گیاہے جہاں پر مذکورہ ضمنی الیکشن میں بی جے پی پہلی مرتبہ اس سیٹ پر جیت حاصل کرنے کے لئے کوئی مواقع نہیں گنوانا چاہا رہی ہے‘ وہیں عظیم اتحاد کے آرجے ڈی امیدوار اس سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے پوری تیاری میں ہیں۔

بی جے پی امیدوار سونم دیوی کا آر جے ڈی کی نیم دیوی سے مقابلہ ہے جس کے شوہر اننت سنگھ کی برطرف کردینے کے بعد یہاں پر ضمنی الیکشن کی ضرورت پڑی ہے۔ عظیم اتحاد کی تشکیل سات پارٹیوں کے اتحاد سے عمل ائی ہے جو اگست میں جے ڈی (یو)کے بھگوا کیمپ سے باہر آجانے کے بعد تشکیل دیاگیاہے۔

موکاما کے علاوہ گوپال گنج ضمنی الیکشن بھی جمعرات کے روز ہورہا ہے اور یہ نتیش کمار کی زیر قیادت محض تین ماہ پرانے‘ عظیم اتحاد‘ حکومت کا پہلا انتخابی امتحان ہے۔ریاست کے فینانس منسٹر اور جے ڈی (یو) کے سینئر لیڈر وجئے کمار چودھری نے کہاکہ ”عظیم اتحاد کے امیدوار بڑی آسانی کے ساتھ دونوں اسمبلی حلقوں پر جیت حاصل کریں گے۔ ریاست میں نتیش کمار کی زیرقیادت ترقیاتی کاموں پر رائے دہندوں کی نظر ہے“۔

موکاما میں 2005سے اننت سنگھ کی مضبوط پکڑ ہے۔

جے ڈی(یو) کے ٹکٹ پر انہوں نے دومرتبہ یہاں سے جیت حاصل کی تھی۔ سال2020کے اسمبلی الیکشن میں سنگھ نے آر جے ڈی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیااور اس سیٹ پر اپناقبضہ برقراررکھاتھا۔

فوجداری مقدمہ میں تاہم انہیں سزا سنائے جانے کے بعد اسمبلی کی رکنیت کے لئے انہیں نااہل قراردیاگیاتھا۔ ڈپٹی چیف منسٹر اورآرجے ڈی کے وارث تیجسوی یادو محاذ کی قیادت کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے موکاما اورگوپال گنج دونوں ہی مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کیاہے۔

بی جے پی کی امیدوار سونم دیوی جو ایک مقامی باہو بلی للن سنگھ کی بیوی ہیں جو اننت سنگھ کے ساتھ مقابلہ میں ہے۔ سورج بھان سنگھ کے قریبی میں ان کاشمار ہے۔

سورج بھان سنگھ سرغنہ سے سیاست داں بننے والو ں میں شامل ہے نے 2000اسمبلی انتخابات میں پہلی مرتبہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا اور اننت سنگھ کے بڑے بھائی دلیپ سنگھ جورابڑی دیوی حکومت میں ایک وزیرتھے کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔ بی جے پی کے اعلی قائدین کے بشمول سشیل کمارمودی‘ سنجئے جیسوال اور نتیانند رائے‘ سورج بھان سنگھ بھی سونم دیوی کے لئے مہم چلارہے ہیں۔

عظیم اتحاد کی حکومت پر مخالف عوام او رمخالف غریب ہونے کاالزام لگاتے ہوئے بہار کے بی جے پی ترجمان نکھل انند نے کہاکہ عظیم اتحاد کے امیدوار دوسیٹوں پر کو عبرناک شکست کاسامنا کرنا پڑیگا کیونکہ ووٹرس ریاست میں جنگل راج کی واپسی نہیں چاہتے ہیں۔

مذکورہ بی جے پی پہلی مرتبہ موکاما اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کررہی ہے کیونکہ مذکورہ بھگوا پارٹی سابق کے مواقعو ں پر یہ سیٹ اتحادی پارٹیوں کے لئے چھوڑ دیاکرتی تھی۔

مذکورہ اسمبلی حلقہ میں 2,70,166امیدوار اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ مذکورہ اسمبلی حلقہ گوشواری اورموکاما کے علاوہ رائیی‘ لیوماآباد‘ ویسٹ پندارک‘ ایسٹ پندراک‘ کونڈی‘ دھوبھا ون‘ کوشل چاک‘ چاک جلال‘ اجگار ا بکوان‘ داروی بہادر‘ اور پنڈار ا بلاک کے براؤنی باتھوئی گرام پنچایتوں پر مشتمل ہے