بہار میں بجٹ کی پیشکشی

   

پٹنہ : بہار حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے 2 لاکھ 78 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ پیش کیا، جس میں تعلیم پرسب سے زیادہ 52639.03 کروڑ روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سمراٹ چودھری نے منگل کو اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے لیے 278725.72 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، جو مالی سال 2023-24 کے 261885.40 کروڑ روپے سے 16840.32 کروڑ روپے زیادہ ہے ۔ بجٹ میں محکمہ تعلیم کے لیے سب سے زیادہ 52639.03 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ اس میں سے ریونیومد میں 50690.81 کروڑ روپے اور کیپٹل مد میں 1948.22 کروڑ روپے تجویز کیے گئے ہیں۔