بہار میں صحافی کو گولی مار کرہلاک کردیاگیا‘ چیف منسٹر نے کیاتشویش کا اظہار‘ اپوزیشن کی حکومت پر تنقید

,

   

اراریا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی اولین ساعتوں میں اراریا ضلع میں نامعلوم افراد نے ایک صحافی کو گولی مار کرہلاک کردیاہے۔ ایک ہندی روزنامہ کے لئے کام کرنے والے 35سالہ ویمل کمار یادو کو پریم نگر گاؤں میں ان کے مکان پر قتل کیاگیا ہے۔

مذکورہ بہار پولیس نے ٹوئٹ کیاکہ ”حملہ آوروں نے 5:30بجے صبح یادو کے گھر کی دروازوں پردستکدی اور جیسے ہی انہوں نے گیٹس کھولے ان پر فائرینگ کردی گئی ہے“۔

یادو کی موقع پر موت ہوگئی‘ وہیں ضلع پولیس سربراہ متعلقہ پولیس اسٹیشن رانی گنج کے ایس ایچ او اطلاع ملتی ہے موقع پر پہنچ گئے۔

اراریا سپریڈنٹ آف پولیس اشوک کمار سنگھ نے کہاکہ ”نعش کو پوسٹ مارٹم جانچ کے لئے بھیج دیاگیا۔ ایک تحقیقات کی جارہی ہے۔

فارنسک ماہرین اورڈاگ اسکوڈ کو طلب کرلیاگیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ متوفی کی ایک پڑوسی سے قدیم دشمنی تھی۔ تمام زوایوں سے جانچ کی جارہی ہے“۔

اس واقعہ کے متعلق تفصیلات کے ساتھ پٹنہ میں جب صحافی چیف منسٹر نتیش کمار سے رجوع ہوئے تو انہوں نے کہاکہ ”مجھے حقیقت میں بہت صدمہ پہنچاہے اور میں نے فوری عہدیداروں کواس معاملے کی جانچ کے لئے کہا ہے“۔

چیف منسٹر نے زوردیاکہ ”معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے اورخاطیوں پر مقدمہ چلایاجائے گا“۔

تاہم اپوزیشن نے بہار حکومت پر ناراضگی کا اظہار کیا او ردعوی کیاکہ یہ واقعہ دیکھاتا ہے کہ ”بہار میں جمہوریت خطرے میں ہے“۔بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری نے الزام لگایا کہ ”مجرمین آزادی سے گھوم رہے ہیں وہیں معصوم شہری‘ بشمول صحافی اور یہاں تک پولیس جوان بہار میں قتل کئے جارہے ہیں“۔

مذکورہ بی جے پی لیڈر جس کی پارٹی نے ایک سال قبل تک ریاست میں اقتدار شیئر کیاتھا نے کہاکہ ”اراریا میں کیوں ہورہا ہے‘حالانکہ سانحہ ہے۔

مگر اس طرح کے واقعات اس وقت سے رونما ہورہے ہیں جس سے ”گھمنڈی“ عظیم اتحادجس کی قیاد ت چیف منسٹر نتیش کمار اور آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد کررہے ہیں نے ریاست میں حکومت تشکیل دی ہے“۔

لوک جن شکتی پارٹی کے سابق صدر جنھوں نے بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے میں دوبارہ شمویت اختیا رکرلی ہے نے کہاکہ ”نتیش کمار اوران کے ساتھی یہ نعرے لگاتے رہے ہیں کہ بہار میں جمہوریت پرحملہ ہورہا ہے‘ لکھے وہ چوتھے ستون کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں“۔

سمستی پور میں حا ل ہی میں ایک پولیس افسر کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے پاسوان نے کہاکہ ”مذکوہ عام بہاری نے بہت پہلے ہی نتیش کمار سے سارے امیدیں ختم کردی تھیں۔ مگر یہ حکومت پولیس اور پریس کی بھی حفاظت کرنے میں ناکام ہوگئی ہے“۔