پٹنہ: نیپال میں شدید بارش کی وجہ سے گنڈک اور کوسی سمیت متعدد ندیوں میں طغیانی آنے سے شمالی بہار میں سنگین صورتحال ہے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو تعینات کیا گیا ہے ۔امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے نے اتوار کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ این ڈی آر ایف اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ فورس کے اہلکار مشترکہ طور پر متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ فورس کے سینئر افسران مسلسل فیڈ بیک لے رہے ہیں۔