سپول، 12 اکتوبر (یواین آئی) بہار کے سپول ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں اتوار کو2 آوارہ اور پاگل کتوں نے 36 افراد کو کاٹ لیا، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ 106 پر سڑک کے کنارے کھڑے چھ افراد کو ایک آوارہ کتے نے کاٹ لیا۔ زخمی تمام افراد کو علاج کے لیے راگھوپور ریفرل ہاسپٹل لایا گیا جہاںمیڈیکل افسر ڈاکٹر دیپک گپتا نے ان سب کا ابتدائی علاج کیا اور انہیں اینٹی ریبیز انجکشن کی پہلی خوراک دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ ضلع کے مدھوبنی میں پیش آیا ایک پاگل کتا مرونا تھانہ کے بیلہی گاؤں میں داخل ہو گیا جہاں اس نے چھ لوگوں کو کاٹ لیا۔ بعد میں وہی کتا نرملی تھانہ کے نرملی بازار پہنچا اور وہاں 24 افراد کو کاٹ لیا۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا۔