بہار کے سابق وزیرگووردھن نائک کا دیہانت

   

رانچی: بہار حکومت کے سابق قبائلی بہبود وزیر گووردھن نائک کا کل رات 8 بجے جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے کمار ڈنگی بلاک کے بڑا رائے کمن گاؤں میں اپنے آبائی گھر میں دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 85 سال تھی اور وہ گزشتہ 2-3 سال سے علیل تھے ۔وہ انتہائی سادہ طبیعت کے لیڈر کے طور پر جانے جاتے تھے ۔ انہوں نے اپنے پیچھے چار بیٹوں اور دو بیٹیوں کا پورا خاندان چھوڑا ہے ۔ گووردھن نائک جو جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع کے مجھگاؤں اسمبلی سے ایم ایل اے تھے ، سادہ طرز زندگی کے مالک تھے ، انہیں بہار میں اس وقت کی لالو پرساد حکومت میں قبائلی بہبود کا وزیر بنایا گیا تھا۔
1995 کے عرصے میں وہ علاقے میں اس قدر مقبول تھے کہ مقامی لوگ اور رہنما ان کی ایک آواز پر اکٹھے ہو جاتے تھے ۔