بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو اسپتال میں داخل

,

   

فی الحال وہ ائی سی یو میں ہیں اور ان کا ایم آر ائی بھی ہوا ہے
پٹنہ۔ راشٹرایہ جنتا دل صدر او رسابق چیف منسٹر بہار لالو پرسادیادو کو سیڑھیوں سے گرنے کے بعد خراب طبیعت کی پیش نظر پیر کی صبح پٹنہ پارس اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔

آرجے ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ائی سی یو میں انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔اتوار کی شام لالو پرساد اپنے گھر میں سیڑھیوں سے گر گئے اور ان کے سیدھے کاندھے میں فریکچر بھی آیاتھا۔

ان کے فیملی ڈاکٹرس نے ان کے کاندھے پر عارضی پلاسٹر بھی باندھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شام4بجے کے قریب سانس لینے میں دشواری کی انہوں نے شکایت کی۔ لالو پرساد یادو کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو انہیں قریب کے اسپتال میں لے کر گئے جہاں پر انہیں اسپتال میں شریک کرلیاگیا۔

فی الحال وہ ائی سی یو میں ہیں اور ان کا ایم آر ائی بھی ہوا ہے۔ لالو یادو کو چارا اسکیم میں سزا سنائی گئی ہے اور دیڑ ھ سال سے زائد عرصہ جیل میں گذارنے کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔

مذکورہ آر جے ڈی لیڈر مختلف امراض کاشکار ہیں جس میں گردوں پر اثر‘ پھیپھڑوں میں پانی بھرنا او ربلڈ پریشر بھی شامل ہے۔مذکورہ 75سالہ معمرسوشلسٹ لیڈر گردے کی تبدیلی کے لئے سنگا پور جانا چاہارہے ہیں۔ حال ہی میں عدالت نے ان کا پاسپورٹ بھی جاری کیاہے۔