بہن کے ساتھ بدتمیزی پر برہم بھائی کے ہاتھوں ایک شخص کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بہن کے ساتھ بدتمیزی اور بدنام کرنے پر برہم ایک بھائی نے ایک شخص کا گلہ کاٹ دیا ۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی پولیس حدود میں آج صبح کے اوقات میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس وینکٹیشورلو نے جس کی عمر 20 سال بتائی گئی ہے ۔ 22 سالہ ایس درگا پرساد پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اس کا گلہ کاٹ دیا ۔ پرساد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے ۔ جس کا علاج جاری ہے ۔ حملہ کی وجہ پرساد کی حرکتیں بتائی گئی ہیں ۔ پرساد ، وینکٹیشورلو کی بہن کو بدنام کررہا تھا اس کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے حملہ آور کی بہن کو بد کردار ثابت کررہا تھا ۔ گذشتہ ایک ماہ سے پرساد اس طرح کی حرکتیں کررہا تھا ۔ نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے کے علاوہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ وینکٹیشورلو کی بہن کو بدنام کررہا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پرساد کی ان حرکتوں سے تنگ آکر وینکٹیشورلو نے آج صبح نرسری پہونچ کر میوہ کاٹنے کی چاقو سے پرساد کے گلہ پر وار کردیا ۔ وینکٹیشورلو اور پرساد نرسری میں کام کرتے تھے ۔ ان دونوں کا تعلق مشرقی گوداوری ضلع سے بتایا گیا ہے ۔ کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع