بہو نے ساس کو گھر کی جعلی چابی تھمادی۔ کیوں؟

   

نیویارک : ایک امریکی خاتون نے گھریلو مداخلت سے بچنے کے لیے اپنی ساس کو نئے گھر کی جعلی چابی دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا 34 سالہ خاتون اور اس کے شوہر نے حال ہی میں ایک نیا گھر خریدا تھا۔ تاہم جب شوہر کی والدہ جو دوسروں کے معاملات میں دخل دینے کی عادی تھیں، اپنے بیٹے اور بہو سے نالاں تھیں۔ انہوں نے کافی اصرار کرکے اور ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کا کہہ کر گھر کی چابی مانگی، تاہم بہو ایسا کرنے کو تیار نہ تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ اس سے قبل جب اس نے ساس کو چابی دی تو وہ اکثر بلاضرورت گھر آجاتی تھیں۔ لہٰذا اس نے مسئلے کا حل یہ نکالا کہ ایک جعلی چابی ساس کو دے دی، جس پر اسکی ساس مطمئن ہوگئی۔ لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوگیا جب دونوں میاں بیوی کرسمس ڈنر پر گھر سے باہر تھے، ایسے میں ساس نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے اور بنا کسی ہنگامی ضرورت کے، گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم وہ جعلی چابی کی وجہ سے گھر کا دروازہ نہ کھول سکیں جس پر انہوں نے کافی ہنگامہ کیا۔