بیاریجس کی تعمیر پر عوام سے نمائندگیوں کی وصولی

   

حیدرآباد 25 اپریل (سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ کے تین بیاریجس کی تعمیر میں نقائص جانچنے والے جسٹس چندرا گھوش کمیشن نے عوام سے نمائندگیاں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سکریٹری آبپاشی کے مطابق عوام نمائندگیاں ، الزامات ثبوت کے ساتھ حلفنامہ کے ذریعہ مہربند لفافہ میں داخل کرسکتے ہیں۔ شواہد کے بغیر نمائندگیوں قبول نہیں ہونگی۔ نمائندگیاں 31 مئی تک صبح 11 تا 3 بجے دن صدرنشین کمیشن کی پیشی 8 ویں منزل بی آر کے آر بھون میں داخل کی جاسکتی ہیں۔