ٹورنٹو۔ برازیل کے بیاٹریز حداد مایا نے ٹاپ سیڈ پولینڈ کی انگا سویٹیک کو 6-4، 3-6، 7-5 سے ہرا کر نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔مایا نے اپنے کیرئیر میں پہلی بار ٹاپ رینک والی کھلاڑی کو شکست دی۔ اس سے وہ ڈبلو ٹی اے 1000 ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی برازیلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ان کا اگلا مقابلہ بیلنڈا بینسک اور گاربائن موگوروزا کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح سے ہوگا۔اس دوران 10ویں سیڈ کوکوگاف نے چھٹی سیڈ آرینا سبالینکا کو 7-5، 4-6، 7-6(4) سے شکست دی۔ گاف کا مقابلہ اب رومانیہ کی سیمونا ہالیپ سے ہوگا۔ ہالیپ نے سوئٹزرلینڈکی جل ٹیک مین کو 6-2، 7-5 سے شکست دی۔ ساتویں سیڈ امریکہ کی جیسیکا پیگولا نے اٹلی کی کیملا جارجی کو 3-6، 6-0، 7-5 سے شکست دی لیکن کینیڈا کی بیانکا اینڈریسکو نے چین کی 19 سالہ زینگ کنوین کو 7-5، 5-7، 6-2 سے شکست دی۔