بیاٹریوں کا سرقہ ، چار سارقین گرفتار

   

اے سی پی گوشہ محل نریندر ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /6 فبروری (سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج پولیس نے بیٹریوں کے سرقہ میں ملوث 4 سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 200 مسروقہ بیٹریز ضبط کرلئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گوشہ محل مسٹر نریندر ریڈی نے کہا کہ 25 سالہ شاہ رخ خان ، 20 سالہ شیخ طاہر ، 30 سالہ رام پورہ انجی اور 27 سالہ جے رمیش جن کا تعلق افضل ساگر ملے پلی سے ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے پارک کی ہوئی کاروں اور دیگر گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بیٹریوں کا سرقہ کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمین نے اب تک دونوں شہروں میں 200 سے زائد بیٹریوں کا سرقہ کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مسروقہ بیٹریوں کو بیٹری ڈیلرس کو فروخت کررہے تھے ۔ پولیس نے ر ات کی گشت کے دوران مشتبہ افراد کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ گاڑیوں کی بیٹریوں کا سرقہ کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ۔