بیت المال کورٹلہ اور جمیعت العلماء کی جانب سے مسلم و غیر مسلم غرباء میں 1100راشن کٹس کی تقسیم

   

کورٹلہ یکم /اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرونا وائرس جیسے وباء کی وجہ سے سارے ہندوستان کے عوام پریشان حال ہیں۔دوسری طرف حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاون کردیا گیا ۔مکمل دوکانات بند کردیئے گئے جبکہ ترکاری ‘کرانہ دکانوں کو کھلے رکھنے کی اجازت د ی گئی ۔لیکن روز مزدور ی کرنے والے افراد کو گزشتہ کئی دنوں سے کام کاج نہیں مل رہا ہے اور آگے بھی نہیں ملے گا کیونکہ یہ لاک ڈاون اپریل 15تک لاگو کیا گیا ہے۔ایسے حالات میں بیت المال کورٹلہ اور جمیعت العلماء کی جانب سے مسلم و غیر مسلم غریب 1100راشن کٹس تقسیم کئے گئے جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے میونسپل کمشنر محمد ایاض نے شر کت کی۔اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد ایاض نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس وباء سے محفوظ رہنے کیلئے اپنے گھروں میں رہنے کو ہی ترجیح دیں۔مولانا سید مظہر قاسمی نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی مہلک وباء سے بچنے کیلئے عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔ورنہ یہ وباء سارے شہر میں پہل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خود کو اور اپنے ارکان خاندان کو اور اپنے شہر و ریاست و ملک کی سلامتی کیلئے اپنے گھروں میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ وقت گزاریں اور باہر نہ جائیں۔اس موقع پر مولانا سید مظہر قاسمی صدر بیت المال کورٹلہ ‘ مولانا عبداللہ صدر جمیعت العلماء کورٹلہ‘ ‘حافظ مبشر خان ‘مولانا مفتی ضمیر عقیل ‘مفتی مجیب الرحمن ‘حافظ رفیق ‘ حافظ محمد فیصل ‘احمد عبدالقیوم ‘ ‘محمد عبدالماجد‘محمد ساجد ‘محمد سبیل ‘موڑتاڑ لکمشی نارائنا وارڑکونسلر‘ ڈی ای پربھاکر ریڈی اور دیگر موجود تھے۔