بیجنگ میں بھی خوردنی اشیا کی ذخیرہ اندوزی شروع

   

بیجنگ : بیجنگ کے شہریوں کے کورونا اجتماعی ٹیسٹ جاری ہیں تو یہ خوراک کی ذخیرہ اندوزی میں مصروف ہیں۔گراس مارکیٹوں نے اپنے اسٹاک کو دوگنا کرنا شروع کر دیا کیونکہ بیجنگ کے رہائشی وسیع پیمانے پر کوویڈ ٹیسٹوں کے دوران خوراک اور دیگر سامان خریدنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ جیسا کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ نے اس ہفتے اپنے بڑے پیمانے پر کووڈ ٹیسٹ کو 22 ملین کے شہر کے ایک علاقے سے پورے شہر تک وسعت دے دی ہے ، شنگھائی کی طرح بیجنگ میں بھی قرنطینہ کا اعلان کیے جانے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔