بیجنگ میں کورونا : شاپنگ مال بند

   

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعدشہرکے مرکزی علاقے میں واقع شاپنگ مال اورمتعدد رہائشی علاقوں کوسیل کردیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایک کورونا مریض نے بدھ کی شام بیجنگ کے ڈونگ چینگ ڈسٹرکٹ میں واقع شاپنگ مال کا دورہ کیا تھا جس کے بعد مال کوسیل کردیا گیا۔مال کے داخلی اورخارجی دروازوں کوبند کرکے اسٹاف اورکسٹمرزکوکورونا ٹیسٹ کے بغیرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔