بیروت بندرگاہ دھماکہ کی تحقیقات کا مطالبہ

   

بیروت ۔ ہیومن رائٹس واچ نے منگل کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ شواہد اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ چند لبنانی اہلکار بیروت کی بندر گاہ پر ’امونیئم نائٹریٹ‘ رکھنے کے خطرے سے آگاہ تھے اور انہوں نے دانستہ طور پر یہ خطرہ مول لیا۔ ایچ آر ڈبلیو نے گزشتہ برس 4 اگست کو ہوئے دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اس دھماکے میں دو سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق کئی سرکاری ادارے لا پرواہی کے مرتکب پائے گئے۔