بیروت : ہاسپٹل کے بنکر میں کئی ملین ڈالرس اور گولڈ

   

نئی دہلی: اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے تعلق سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بیروت کے ایک ہاسپٹل کے نیچے کئی ملین ڈالر اور سونا چھپا رکھا ہے۔ فی الحال وہ اس پر حملہ نہیں کرے گا کیونکہ پہلے وہ حزب اللہ کے مالی اڈوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔اسرائیل کے الزام پر وضاحت پیش کرتے ہاسپٹل کے ذمہ داران نے کہا ہے کہ یہاں صرف مریضوں کو شریک کیا جاتا ہے۔ ہسپتال سے وضاحت آگئی اسرائیل کے الزامات کے بعد الصالح ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور شیعہ امل موومنٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے لبنانی قانون ساز فادی عالمہ نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔