بیرونی ممالک کے زائرین کو بہتر سہولیات کا عہد

,

   

ریاض ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صدارت میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا نیز اہم فیصلے کیے گیے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو امیر کویت سے موصول ہونے والے مکتوب کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بعد ازاںکابینہ نے جی20 کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ سلمان کے پیغام کو سرہتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں انسانوں کی بھلائی اور ان کے مفادات کے اہم مضامین شامل ہیں۔کابینہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹی 20 اجلاس سے جی 20 ممالک کورونا کے انسداد کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ہم آہنگ کوششیں جاری رکھیں گے۔کابینہ نے جی 20 کانفرنس کا بھی جائزہ لیا جس میں جی 20 ممالک نے معیشت اور تجارت سمیت عالمی اقتصادی حالت میں بہتر کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا ہے۔قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ کابینہ نے کورونا وباکی موجودگی میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا نیز عمرہ پروگرام کی بحالی اور تیسرے مرحلے کے آغاز جس میں بیرون ملک سے زائرین کا استقبال شروع ہوچکا ہے کے ایس اوپیز پر غور کیا ہے۔کابینہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں نیز ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔کابینہ نے عالمی سطح پر کورونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا نیز مقامی سطح پر انسداد کے لیے جاری کوششوں پر بھی غور کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ نے کرپشن کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سرکاری املاک کی حفاظت کرنا اولین ذمہ داری ہے ۔