بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے عمرہ ویزے کی درخواست کی آج آخری تاریخ

   

ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’پیر 16مئی 2022 شوال کی پندرہ تاریخ ہے۔ عمرہ ویزا حاصل کی درخواست دینے کا آخری دن ہے‘۔بیان میں کہا گیا کہ ’وزارت خارجہ کے ساتھ تعاون کرکے اس فیصلے پرعمل درآمد کیا جائے گا‘۔ میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’عمرہ ویزے پر مملکت پہنچنے کی آخری تاریخ شوال کا آخری دن ہے ہر سال اسی پرعمل درآمد ہوگا۔ شوال کی تاریخ کا اعتبارام القری کیلنڈر کے حساب سے ہوگا‘۔وزارت حج وعمرہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کا آخری دن 30 ذوالقعدہ مقررکیا گیا ہے‘۔وزارت کا کہنا ہے کہ’ اس سال عمرہ موسم کے دوران اب تک عمرہ زائرین کی تعداد 16 لاکھ تک پہنچ گئی ہے‘۔وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق ’اس سال عمرہ ویزہ کی درخواست دینے کی آخری تاریخ پیر 16مئی 2022 ہے‘۔