بیرون ممالک کے ویزے فراہم کرنے کا جھانسہ ، فرضی ٹراویل ایجنٹ گرفتار

   

حیدرآباد۔ بیرونی ممالک کے ویزا فراہم کر نے کے نام پر دھوکہ دینے والے ایک فرضی ٹراویل ایجنٹ کو ٹاسک فورس اور کالاپتھر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سکندرخان ساکن بلال نگر کالا پتھر نے کئی افراد کو ویزا دلانے کے بہانے ٹھگ لیا تھا اور سابق میں 4 مر تبہ گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سال2014ء میں اس نے بغیر لائسنس کے فرضی ٹراویل ایجنسی چلا تے ہوئے کئی افراد کو دھوکہ دیا تھا۔ ٹاسک فورس اور کالاپتھر پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں سکندر خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے قبضہ سے 4 پاسپورٹ ضبط کرلئے۔