بین الاقوامی سطح پر سیکس ریاکٹ چلانے والا اصل سرغنہ گرفتار

   

ملزم کے خلاف متعدد مقدمات، سائبرآباد پولیس مزید تحقیقات میں مصروف
حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بین الاقوامی سیکس ریاکٹ اصل سرغنہ عدیم جو کئی ناموں سے جانا جاتا ہے بالاآخر سائبرآباد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ عدیم اپنی شناحت بدل کر سال 2019 سے اس کاروبار کو چلا رہا تھا ۔ ریاست ، بین ریاست ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر سیکس ریاکٹ کا سرغنہ بن گیا اور بیرون ممالک کی لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے استعمال کرتا تھا ۔ سائبرآباد پولیس نے اس ریاکٹ کو بے نقاب کرنے اور عدیم کی گرفتاری کیلئے طویل مشقت کی ۔ چونکہ سائبرآباد پولیس نے حیدرآباد پولیس کی ناکام کوششوں کا جائزہ لیا ۔ حیدرآباد پولیس نے مسلسل 2 ماہ کی طویل مشقت کے بعد ہار مان لی تھی ۔ لیکن سائبرآباد پولیس نے پہلے اس کے چھوٹے نٹ ورک کا پردہ فاش کیا اور جال بچھاکر عدیم کو اس کے مکان سے گرفتار کرلیا ۔ سوئیگی اور زماٹو کے ذریعہ غذائی اشیاء کو آرڈر دینے والا عدیم عرف ارنو عرف ارنب عرف ارورا انہیں اپنے گھر کا پتہ نہیں دیتا تھا ۔ گھر سے دور دراز کے آرڈرس پر آرڈر منگواتا تھا ۔ اور بڑی چالاکی سے آرڈر حاصل کرتا تھا ۔ آرڈر لانے والوں کو پہلے دور سے جانچ کرتا اور آس پاس پولیس کی موجودگی کا جائزہ لیا کرتا تھا ۔ عدیم جسم فروشی کا کاروبار بڑی رازداری سے کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس کے گھر میں بھی پتہ نہیں تھا کہ عدیم جسم فروشی کے اس بڑے ریاکٹ میں ملوث ہے ۔ وہ جس خاتون کی مدد سے یہ کاروبار چلا رہا تھا اس کے ساتھ لیونگ ریلیشن میں تھا اور لوگوں کو عیاشی کا سامان فراہم کر رہا تھا ۔ اربکستان ، روس اور نیپال سے خوبصورت لڑکیوں کو طلب کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کروارہا تھا ۔ عدیم کے خلاف عابڈس ، مادھاپور ، ایس آر نگر ، گچی باؤلی ، رائے درگم و دیگر پولیس اسٹیشن میں 10 مقدمات درج ہیں ۔ جب پولیس نے عدیم کو گرفتار کیا تو خود پولیس حیران رہ گئی ۔ چونکہ اس کے موبائل فون میں 49900 لڑکیوں اور خواتین کی تصاویر موجود تھیں ۔ اب پولیس اس ٹولی کے دیگر مفرور 5 افراد کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں پولیس کمشنرس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اس ٹولی کے خلاف مزید تحقیقات کی جائے گی ۔ فون ڈاٹا کی بنیاد پر پتہ چلا ہے کہ عدیم سے رابطہ میں پائے جانے والے دلالوں کی تعداد ہزاروں میں پائی جاتی ہے ۔ اور اس کا نٹ ورک ملک کے بڑے شہروں میں پائی جانے والی اسٹار ہوٹلس میں موجود ہے اور راست چند ہوٹلوں کے منیجرس اس نٹ ورک سے وابستہ ہیں اور عدیم نٹ ورک ان ہوٹلس میں کاروبار کو جاری رکھنے کیلئے ہوٹل منیجرس کی خواہش کو بھی پورا کرتا تھا اور پسندیدہ لڑکیوں سے ان منیجرس کی جنسی خواہش کی تکمیل کروا دیا کرتا تھا ۔ سائبرآباد پولیس اس نٹ ورک کے متعلق مزید تحقیقات میں جٹ گئی ہے ۔ ع