ویانا، 5 مئی (یو این آئی) آبنائے ہرمز کی بندش اور آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں آج خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹس میں برینٹ خام تیل 1.30 فیصد کمی سے 112.94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل 2.18 فیصد کمی سے 104.08 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ کل عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس تیل 105.53 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا جب کہ برینٹ خام تیل 5.88 ڈالر مہنگا ہو کر 114.05 ڈالر فی بیرل ہو گیا تھا۔