بیوی سے جھگڑے کے بعدایک شخص کی خود کشی

   

حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے علاقہ عنبر پیٹ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ36 سالہ شیخ عبدالصدام ساکن عنبر پیٹ پٹیل نگر پیشہ سے باورچی تھا اور اکثر اس کا بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ ہفتہ کے روز بھی میاں بیوی کا جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں صدام نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس عنبرپیٹ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔