بیوی نے سپاری دیکر شوہر کاقتل کروایا ، ملزمین گرفتار

   

دیگلور۔10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تین مہینے قبل کارنجہ کھڑی سینٹر سے قریب (تعلقہ اوساروڈ لاتور) پر ایک قتل واردات میں اصل قاتل ملزم سرور حبیب پٹھان کو دیگلور پولیس نے کل یہاں صبح سویرے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے بموجب اسماعیل مبارک منیار لاتور میں رہتے تھے تب ان کی بیوی کے ایک شخص شیخ اشفاق کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ شوہر اسماعیل مبارک منیار کو جب ان دونوں کے ناجائز تعلقات کا علم ہوا تب انہوں نے اپنی بیوی کو کئی مرتبہ سمجھایا اور ڈانٹ ڈپٹ بھی کی ، پولیس نے بتلایا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو زدو کوب بھی کیاتھا۔ اس کے باوجود بھی ان کی بیوی نے اپنا کردار درست نہیں کیا اور اپنے عاشق شیخ اشفاق کے ساتھ ملکر ملزم سرور حبیب پٹھان ساکن دیگلور کو اس قتل کی سپاری دی ۔ چنانچہ ملزم سرور حبیب پٹھان نے کارنجہ گٹٹی کرئیشر سنٹر جو اوسا لاتور کے قریب اسماعیل مبارک منیر ساکن دیگلور جو کسی کام سے جا رہے تھے انہیں تنہا پا کر اس کا قتل کر دیا ۔ مقتول اسماعیل مبارک منیار کی بیوی اور اس کے عاشق شیخ اشفاق کو گرفتار کیا ۔