بیوی کا نومولود کو دکھانے سے انکار پر دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقہ ایل بی نگر میں دلسوز واقعہ پیش آیا۔ نومولود کا دیدار کرنے سے انکار پر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ نومولود اس کی بیٹی تھی جس کے دیدار کیلئے وہ بے قرار تھا، لیکن اس شخص کی بیوی نے اس نومولود بچی کا اس کے باپ کو دیدار نہیں کروایا۔ اس بات سے شدید دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق ارجن جس کی عمر 24 سال بتائی گئی ہے۔ این ٹی آر نگر علاقہ کا ساکن تھا۔ ارجن نے دلسکھ نگر علاقہ کی ساکن خاتون سے شادی کی تھی اور یہ شادی دونوں کی پسند سے تھی۔ دونوں لومیارج کیا تھا۔ گزشتہ چند روز سے دونوں میں غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں اور 9 دن قبل ارجن کی بیوی نے لڑکی کو جنم دیا تھا۔ بیٹی کی پیدائش کے بعد مسرت کے عالم میں ارجن جب بیٹی کو دیکھنے پہونچا تو اس کی بیوی نے بیٹی کو بتانے سے انکار کردیا چنانچہ ارجن نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ایل بی نگر مصروف تحقیقات ہے۔