بیوی کو قتل کرنے کے بعد یوپی میں ایک شخص کی ہلاکت تک پیٹائی

,

   

فتح پور۔اپنی ہی بیوی کو قتل کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو اترپردیش کے فتح پور ضلع میں ہجوم نے اس قدر پیٹا کے اس کی موت ہوگئی۔

مذکورہ واقعہ چہارشنبہ کے روز پیش آیاتھا مگر ہفتہ کے روز اس وقت سرخیوں میں آیا جب اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا۔ یوپی کے ڈائرکٹر جنر ل اف پولیس او پی سنگھ نے رپورٹرس کو بتایا کہ 40سالہ نثار قریشی کو چھتیس گڑھ کا رہنے والا تھا فتح پور میں اپنے سسرال والوں کے گھر آیاہوا تھا۔

اس نے اپنی35سالہ بیوی افسری کو قتل کلہاڑی کے وار سے ہلاک کردیا اورسالی او رسا س پر بھی بحث کے بعد حملہ کیاتھا۔

قریشی کو اس وقت ہجوم نے پکڑا جب وہ موقع سے فرار ہورہا تھا اور سنگھ نے کہاکہ اس قدر قریشی کی پیٹائی کی اس کی موقع پر موت ہوگئی‘ انہوں نے مزیدکہاکہ واقعہ کی جانچ بھی کی جارہی ہے۔

غازی پور اسٹیشن ہاوزافیسر سندیپ تیواری نے کہاکہ قریشی کے بھائی اشفاق نے 100-150لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس کے پیش نظر ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ تیواری نے کہاکہ واقعہ پر مشتمل ویڈیو بھی اشفاق نے ہمیں دیا ہے۔

فتح پور سپریڈنٹ آف پولیس پرشانت ورما نے کہاکہ یہ تین لوگوں کی ویڈیو کے ذریعہ شناخت کی گئی ہے‘ جو حراست میں لیاگیاہے

اور مزیدکہاکہ دیگر ملزمین کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔قریشی کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ایک ڈاکٹر نے کہاکہ منھ اور سر پر گہرے زخموں کے علاوہ جسم کی کئی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں